:سیاست کو کاروبار سمجھنے والے ان بیوپاریوں اور جال سازو کو عوام پر مسلط کیا جا رہاہے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

ً سیکرٹری صحت کے آفسمیں منسٹر ایریگیشن صادق عمرانی نے ڈاکٹروں کے خلاف نازیبا گفتگو کررہے تھے،ترجمان

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:00

:کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مورخہ 26 اپریل 2024 بروز جمعہ کو سیکرٹری صحت کے آفسمیں منسٹر ایریگیشن صادق عمرانی نے ڈاکٹروں کے خلاف نازیبا گفتگو کررہے تھے، وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان جو موقع پر موجود تھے انہوں نے منسٹر کے نازیبا الفاظ اور منگھڑت پروپگنڈا پر ان کو مدلل جواب دینے کی کوشش کی تو موصوف منسٹر نے ان کے ساتھ بدتمیزی اور ناشائستہ سلوک اختیار کیا، اس کٹپتلی اور مینڈیٹ چور منسٹر کے اس غیر تہذیب یافتہ رویہ کا پرزور مزمت کرتے ہیں، یہ نالائق اور جالی فارم 47 کی بے ساکیو پر ایم پی اے اور بعد میں پیسوں عوض منسٹر بننے والا شخص جس کو بات کرنے کی تمیز نہیں اور گفتگو میں ڈاکٹر جیسے معزز طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گالم گلوج کا استعمال کرتا ہے ایسے لوگوں کو عوام پر مسلط کرکے عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے اس کی پر زور مزمت کرتے ہیں، سیاست کو کاروبار سمجھنے والے ان بیوپاریوں اور جال سازو کو عوام پر مسلط کرکے سیاستدانوں، عوام اور ملازمین میں نفرت کی جو آگ بھڑکائی جارئی ہے اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، اربوں روپے خرچ کرکے پہلے جال سازی سے ایم پی اے اور بعد میں منسٹر بننے والا یہ شخص اب اپنی خرچ کی ہوئی رقم کو سود سمیت وصول کرنے کیلئے من پسند ڈی ایچ او اور ایم ایس کی تعیناتی عمل میں لاکر ہسپتالوں کی ادویات سے لیکر مشنری کی خریداری میں اپنا حصہ سمیٹنے کیلئے ہسپتال میں کرپشن کا بازار لگانے کیلئے مصروف عمل ہے جس کیلئے وہ پہلے موجودہ ڈاکٹروں کو بدنام کرکے بعد میں ان کو ٹرانسفر کرکے اپنے من پسند لوگوں کو اس پوسٹ پر لائے گا، الیکشن میں اربوں روپے لگانے کے بعد اب اپنی پائی پائی عوام کا خون چوس کر نکالنے کیلئے سرگرم یہ بیوپاری اب سکیل 1 سے 15 کی تعیناتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑانے اور پیسوں کی عوض تعیناتی کیلئے سرتوڑ کوشش کررہا ہے اور اب جب ان کو لگ رہا ہے کہ سیکرٹری صحت سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے افسران ان کی گرفت میں نہیں آرہے ہیں تو سیکرٹری صحت سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے تمام میمبرز کو تبدیل کر کے اپنی مرضی کے لوگ اور بعد میں ایک سے 15 کے تمام اسامیاں بھیج کر ان لوگوں کے ذریعے تعیناتی عمل میں لائی جائے گی، جس کی پر زور مزمت کرتے ہیں،موجودہ حکومت کے کارندوں کی اخلاقی پستی کسی سے چھپی نہیں روڈو پر فیمیل اساتذہ کے ساتھ توین آمیز رویہ اور اب سیکرٹری صحت کے آفس میں جب دلائل اور حقائق کا سامنا نہ کر سکے تو بدتمیزی کا طوفان برپا کیا اور واہس چیرمین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ان افراد کے عمل پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کریں گے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے دفاع کا حق اور ہر فورم پر ان چوروں اور ڈاکوؤں کا محاسبہ کرنے کیلئے تیار اور اپنا فرض سمجھتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کابینہ میں موجود ایسے بدتمیز افراد کو لگام دے اور منسٹر ایریگیشن کے نازیبا گفتگو کا نوٹس لے اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لے آئے، سرکاری ہسپتالوں میں سروسز کی غیر فعالی، ڈاکٹروں کے حقوق پامال کرنے، ڈاکٹروں کے خلاف ہونے والی بلاجواز انتقامی کارروائیوں کے خلاف محکمہ صحت کی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر بہت جلد احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں