بلوچستان حکومت مزدور طبقہ کی مناسب اجرت کے لیے کافی اقدامات کر چکی ہے مزید کیئے جائیں گے ، سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی

بدھ 1 مئی 2024 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) صوبائی وزیر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی و چیف آف اقوام ڈومکی سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی خدمات اور محنت و مشقت کے حوالے سے مزدوروں کا کردار سب سے اہم ہے جب تک مزدوروں کو مناسب اجرت نہیں ملے گی اس وقت تک مزدور مسائل اور معاشی بدحالی کا شکار رہیں گے اس لیئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کیا سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور مناسب اجرت کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے گیے ہیں تاہم مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی یومیہ اور ماہانہ اجرتوں میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں بلوچستان کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں