م*موقع پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین کرتے ہیں ، دائود شاہ کاکڑ

بدھ 1 مئی 2024 21:45

fکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر دواد شاہ کاکڑ نے کہا کہ یوم مزدور لیبر ڈے کے موقع پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین کرتے ہیں صرف یوم مزدور کا دن منانے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے انکی زندگی بدلیگی انکے حقوق کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کسی بھی ادارے اور ملک کی تعمیر و ترقی محنت کش طبقے کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے یہ بات انہوں نے یوم مزدور لیبر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں شکاگو کے ان مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جہنوں نے اپنے حقوق کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں لیبر ڈے دنیا بھر میں محنت کش طبقے کے کردار، اپنے کام سے لگن اور عزم و استقامت کو اجاگر کرنے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں مزدور اور محنت کش طبقے کے لئے مثالی اقدامات کیے جسکی گواہی آج پاکستان کا ہر مزدور اور محنت کش طبقہ دیں رھاھے انشائ اللہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر مزدور اور محنت کش طبقے کی زندگی میں بہتری اور مسائل کے حل کے لئے بہترین قانون سازی کرکے ماضی کی طرح عملی طور پر اقدامات اٹھائیں گی ضرورت اس امر کی ھے کہ بطور قوم صرف یوم مزدور لیبر ڈے مناکر یا سوشل میڈیا پر چند خوبصورت الفاظ شئیر کرکے ہم اپنے اپکو بری الذمہ نہیں ہوسکتے یہ ایک تلخ حقیقت ھے آج کے دن بھی مزدور اور محنت کش طبقہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ ایک دن بھی چھٹی نہیں کرسکتا اسکے برعکس مراعات یافتہ چھوٹی مناکر مزدوروں اور محنت کش طبقہ کیساتھ نام نہاد اظہار یکجہتی کرتا ھے جو مزدور اور محنت کش طبقے کیساتھ اظہار یکجہتی نہیں بلکہ زیادتی ھے ہم سب نے مل کر ایسے اجتماعی اقدامات کرنے ہونگے جس سے عملی طور پاکستان کے مزدور اور محنت کش طبقے کی زندگی بہتر بناسکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں