لورالائی پولیس نے لورالا ئی بس ٹرمینل سے گمشدہ بچے کو والدین سے ملا دیا

اتوار 12 مئی 2024 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) لورالا ئی بس ٹرمینل سے گمشدہ بچہ ژوب سے برآمد ہوا، اتوار کی صبح لورالائی پولیس کو ایک رپورٹ موصول ہوئی کہ ایک دو سالہ بچہ بس ٹرمینل سے گم ہوگیا ہے۔ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر بزدار نے ایکشن لیتے ہوے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں بچے کی برآمدگی کا ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد 6 گھنٹے کی اندر دو سالہ گم شدہ بچہ ژوب سے برآمد کرلیا گیا اور بعد میں لورالائی پولیس نے انسپکٹر ہمایوں ناصر کی نگرانی میں بچہ ورثا کے حوالے کردیا، بچہ کے ورثا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، بچے کے بازیابی پر دلی سکون ملا ہے، اپنی ٹیم کوشاباس دیتا ہو ں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں