واسا ملازمین کے تنخواہوں کی بندش اور ایپکا پشین کے صدر کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، رحمت اللہ زہری

اتوار 12 مئی 2024 20:40

ا*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحمت اللہ زہری ، جنرل سیکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی ،ایپکا بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ تین ماہ سے واسا ملازمین کے تنخواہوں کی بندش اور ایپکا پشین کے صدر محمد رسول وفا کیخلاف انتقامی کارروائیوں اور ضلع سے باہر تبادلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت میں چند فسادی ذہنیت رکھنے والے بیوروکریٹس حکومت اور ملازمین کے درمیان بداعتمادی اور دوریاں پیدا کرکے سرکاری مشینری کو جام کرنا چاہتے ہیں ایپکا نے ہمیشہ اداروں کے سربراہان کو عزت دی ہے بلا وجہ نہ کسی کیخلاف احتجاج کی نہ کسی ادارے کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ہم نے اپنے جائز اور قانونی مسائل گفت شنید مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی ہے اور اداروں کو اپنے گھر سے زیادہ اینا سمجھ کر انکے بہتری کیلئے کام کیا ہے اور جدجہد کی ہے ایپکا بلوچستان بھر کے تنظیمی ڈھانچے کے زمہ داران ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرکے اداروں کی فعالیت اور ملازمین کی عزت نفس کے تحفظ کیلئے کوشان رہتے ہیں چند بیوروکریٹس کو ایپکا کے عہدیداران کایہ طریقہ ناگوار لگتا ہے جسکی وجہ سے وہ اپنے غیر قانونی کاموں کو دوام بخشنے کیلئے ایپکا کے ذمہ داران کو بلاجواز تنگ کرنے اورانکو حق وسچ بات کرنے سے دوررکھنے کیلے انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہیں ایپکا پشین کے صدر محمد رسول وفا کی پشین سے تبادلہ اسی ذہنیت کا کیا دھرا ہے ڈپٹی کمشنر پشین ہوش کا ناخن لے ہمیں مجبور نہ کرے کہ ایپکاکے ممبران سڑکوں پر آے انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے واسا کوئٹہ کے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہے رمضان جیسے مقدس مہینے اور عید جیسے عظیم تہوار کو بھی واسا کے ملازمین نے بغیر تنخواہ کے گزارا انہوں نے کہاکہ انہی بیوروکریٹس کی رویہ کی وجہ سے واسا کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہے انہوں نے مطالبہ کیا فوری طور پر واسا کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں اور ایپکا پشین کے صدر محمد رسول وفا کی تبادلے کی احکامات منسوخ کیے جایبصورت دیگر ایپکا سخت احتجاج پر مجبورہوجائیگی جسکی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں