سابق صوبائی صدر داد محمد بلوچ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کی تیاریاں مکمل ہے، غلام سرورمینگل

منگل 14 مئی 2024 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایپکابلوچستان کے زیراہتمام سابقہ صوبائی صدر داد محمد بلوچ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کی تیاریاں مکمل دوسرے صوبوں سے ایپکا کے قائدیں کوئیٹہ پہنچ گئے ایپکا کے مرکزی سکریٹری جنرل اورنگزیب کاشمیری مرکزی نائب صدر سکندر علی بھنگر ایپکا کے پی کے کے صدر ممتاز علی خان نائب صدر امتیاز شیخ ایپکا کے مرکزی عہدیدار غلام سرور خان ۔

رفیق احمد جتوئی ایپکا سندھ کے صدر مقبول مہر اور دیگر عہدیداروں کا کوئٹہ پہنچنے پر ایپکا بلوچستان کے سابق صدر داد محمد بلوچ ایپکا بلوچستان کے صدر حاجی اصغر بنگلزئی صوبائی جنرل سکریٹری حاجی عبداللہ خان صافی مرکزی نائب صدر بور محمد بازئی ایپکا کوئیٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری ارباب عبدالخالق کاسی نے پرتپاک اور شاندار استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازین ایپکا کے دوردراز ضلاع سے صدور اور جنرل سکریٹریز بھی کوئیٹہ پہنچ گئے ایپکا لورالائی کے صدر ملک امیر زادہ موسی خیل کے صدر نزرگل زیارت کے محمد ہاشم سارنگزئی اور دیگر شامل ہے واضح رہیکہ داد محمد بلوچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب ایوب اسٹیڈیم کے ابرار ہال میں منعقد ہوگی ایپکا کے مرکزی سکریٹری جنرل اورنگزیب کاشمیری بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیاورنگزیب کاشمیری نے ایپکا کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ایپکا سرکاری ملازمین کانمائندہ تنظیم ہے اس وقت سرکاری ملازمین شدید مہنگائی کیہاتھوں جن حالات میں زندگی گزاررہے ہیں وہ کسی معجزے سے کم نہیں حکومت آئی ایم ایف کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ان خطرناک حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرلے لیو انکیشمنٹ اور پنشن اور دیگر مراعات کو ختم کرنے والوں کا آہینی اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے ہمیں سڑکوں پر آنے کا شوق نہیں ہم سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھتے ہے جب حکومت مہنگائی کے زریعے ہمارا سفید پوشی چھیننے کی کوشش کریگا تو ہم بھی حکومت کو آرام سے بیٹنے نہیں دینگے ایپکا نے تنخواہوں میں اضافہ اور مہنگائی کیخلاف میدان میں نکلنے کا فیصلہ کرلیاحکومتی پالیسیوں اور مراعات پے کمی کیخلاف ہے پاکستان کے کونے کونے اور گلی گلی میں احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ پنشن اور گریجویٹی ملازمیں کے بڈھاپے کا آخری سہاراہے حکومت ملازمیں کو آخری عمر میں ذلیل خوار کرکے بھیک مانگنے پر مجبور کریگی ملازمیں کو چاہیے کہ وہ ذلالت سے بچنے کیلے ایپکا کی قیادت کا ہاتھ مظبوط کریانہوں نے 15 مئی کو ہونے والے ایپکا بلوچستان کے الوداعی تقریب کو سرہاتے ہوے کہاکہ ایپکا بلوچستان نے اپنے قائد کو جو اعزاز دی ہے وہ ایپکا کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ تمام صوبوں ضلعوں اور یونٹوں کو ایپکا بلوچستان کی تقلید کرت ہوے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنا چاہیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں