وزیر اعظم پاکستان سے گورنر بلوچستان کی ملاقات

ملک کی مجموعی صورتحال، صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 14 مئی 2024 23:20

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے منگل کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے شیخ جعفرخان مندوخیل کو گورنر بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے کئی دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور خوشگوار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں