ملک کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مل کرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،جمال شاہ کاکڑ

جمعرات 23 مئی 2024 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ ملک کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مل کرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،گھمبیر مسائل ،مہنگائی اور دیگر کے حل کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کی جدوجہد کے دو رس نتائج برآمدہونگے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوری جماعت ہے اور جمہور پر یقین رکھتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان اس وقت مختلف مسائل سے دوچار ہیں اور مشکل حالات میں الیکشن کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی جنہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا آج پیٹرولیم مصنوعات ،آٹا ودیگراشیائے کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور ضروری ہے کہ ان قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچایاجائے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کودرپیش مسائل ،مہنگائی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ دیگر تمام اسٹریک ہولڈرز کی تعاون کی ضرورت ہے اور پیٹرولیم مصنوعات اور آٹا سمیت دیگر اشیائے کی قیمتوں میں کمی کیلئے غریب عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے حکومت کے ساتھ تاجر برادری کو تعاون کرناچاہیے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک جمہوری جماعت ہے جو جمہور پر مکمل یقین رکھتی ہے پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے کیلئے ہرممکن جدوجہد کی جائے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں