موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم نارمل رپورٹ ہوئی ہے ڈائریکٹر جنرل جہانزیب خان،ڈائریکٹر عطاء اللہ مینگل،ڈائریکٹر فیصل نسیم خان،ڈائریکٹر فیصل طارق خان ودیگر آفیسران ضلع نوشکی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں اور ریسکیو و ریلیف آپریشن و صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ضلع نوشکی کے یونین کونسلز انام بوستان و ڈاک کے علاقے بور نالے کے سیلابی پانی کی وجہ سے متاثرہیں نوشکی ضلعی انتظامیہ،ایف سی، پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ چمن کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے تاکہ متاثرہ لوگوں کو بروقت ریلیف پہنچایا جائے اور متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں اب تک صوبے میں بارش و آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے اموات 15 رپورٹ ہوئے ہیں اور 10افراد کے زخمی ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہیں اس کے علاوہ 80 سے زاہد مکانات مکمل و 200سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہیں جن کے اعداو و شمار کے لیے متاثرہ اضلاع ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں و ریونیو اسٹاف کی طرف سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کی طرف سے متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین تک بروقت امدادی سامان پہنچایا جائے اور ان کے مشکلات کو کم کیا جاے۔پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ گوادر،جی ڈی اے کی ٹیمیں گوادر،جیونی،پسنی میں نکاسی آب آپریشن کر رہے ہیں۔ضلع چاغی میں انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔کوئٹہ شہر و مضافات میں پی ڈی ایم اے و میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کی ٹیمیں نکاسی آب کے لیے کام کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں تک صوبے میں موسم نارمل متوقع ہے اور کوئی بڑی بارش کا سلسلہ متوقع نہیں ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں