رحیم یارخان‘ گرمیاں شروع ہوتے ہی پینے کے پانی کے ٹوبے خشک ہونا شروع ہوگئے

پیر 21 مارچ 2022 13:48

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) گرمیاں شروع ہوتے ہی پینے کے پانی کے ٹوبے خشک ہونا شروع ہوگئے اور روہی چولستان میں بسنے والے لوگوں کو پینے کیصاف پانی کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل خان پور اور لیاقت پور میں بسنے والے چولستان کے علاقوں کے رہائشیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر سے 70 کلومیٹر دور ایک چھوٹا سا علاقہ کلر والا کھوہ سے پینے کا پانی مل رہا ہے کے ڈبلیو کے کے رہائشی نے بتایا بچھو والا ٹوبا ، اور دوسری جگہ پر پانی لے جانے کے لئے پلاسٹک کے ڈرموں کے ساتھ ان کے اونٹوں کو گھنٹوں ریتلے علاقوں میں سفر کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا ہے کہ کے ڈبلیو کے میں ایک پرانا کنواں ہے جس کے پانی کی سطح بھی کم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کنویں کا پانی نمکین ہے لیکن چولستان کے رہائشیوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے انھوں نے وزیر اعظم عمران خان اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی اور اسے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں