رحیم یارخان،شیخ زاید ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی

جمعرات 24 مارچ 2022 15:42

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) رحیم یارخان میں شیخ زاید ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق وارڈ میں 20 نومولود زیر علاج ہیں جنہیں نرسوں اورگارڈز نے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں