احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
وفاقی وزیر کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایف سی ڈی او کے ساتھ جاری تعاون کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ
منگل 30 اپریل 2024 18:54
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایف سی ڈی او کے ساتھ جاری تعاون کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترقیاتی ڈائریکٹر نے غربت میں کمی، موسمیاتی تبدیلی، مالیاتی آلات، اور مالیاتی نظام اور احتساب جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے مضبوط شراکت داری اور باہمی تعاون کی کوششوں پر وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان اہم شعبوں میں حکومت پاکستان اور ایف سی ڈی او کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور وزارت اقتصادی امور کے ساتھ مل کر سماجی شعبے کے اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے جدید گرین فنانسنگ آلات کی دریافت میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران فاقی وزیر احد چیمہ نے قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایک اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، پاکستان کی بیوروکریسی کی کارکردگی اور استعداد کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے بیوروکریٹک نظام کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے برطانیہ کی بیوروکریسی پر مبنی تربیتی پروگراموں کے بہترین نئے مواقعے تلاش کرنے کی تجویز پیش کی۔ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کی حمایت کے بارے میں مکمل آمادگی کااظہار کیا۔ انہوں نے ان شعبوں کا بھی بالخصوص ذکر کیا جہاں پبلک ایڈمنسٹریشن میں برطانیہ کی مہارت کو پاکستان کے بیوروکریٹک نظام کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ملاقات کے اختتام میں وفاقی وزیر نے معزز مہمان اور ان کے وفدکا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص موسمیاتی فنانس، آفات کے خاتمے، اور سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو میں مالی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے بجٹ سے باہر کے منصوبوں کی بہتر نمائش اور ایف سی ڈی او کے منصوبوں اور قومی ترقی کے مقاصد کے مابین صف بندی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے 16 اعلی افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
نیپرا نے مالی سال 2024-2028 کیلئے کے الیکٹرک کے پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی
میر بہروز ریکی صدر آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسیشن کی قائمقام چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
پاکستان سویٹ ہوم میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی ..
وزیراعظم شہباز شریف کاایران کے صدر اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر (کل) ملک بھر میں سوگ کا ..
این پی او کا قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر میں تکنیکی معاونت کے پروگرام کا انعقاد
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
پاکستان سویٹ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی کا ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش ..
ایمل ولی خان کا سابق جج پشاور ہائی کورٹ شیر محمد خان ایڈوکیٹ کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
وزیر اعظم ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز نے 10ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانےکا فیصلہ
-
سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
-
موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی کرلی
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف سے وزیرخارجہ ترکیہ کی اسلام آباد میں ملاقات
-
”ہتکِ عزت قانون“ کی آڑ میں آزادی اظہاروابلاغ کے دستوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری ہے
-
کابینہ کو بٹھائیں گے وزیراعظم کو بلالیں گے یہ عدالتوں کا مینڈیٹ نہیں، وزیر قانون