شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

منگل 30 اپریل 2024 18:32

شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ریاض کے رائل ایئر پورٹ ٹرمینل پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو رخصت کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود ، امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ، ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم،سعودی وزرا سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں