رحیم یارخان ، شوگر مل میں سابق منیجر نے فیکٹری کے دو سینئر منیجروں کو قتل کرکے خود کو گولی مار لی

جمعہ 1 اپریل 2022 17:06

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2022ء) صادق آباد کے علاقے ماچھی گوٹھ میں شوگر مل میں سابق منیجر نے نوکری سے برطرف کرنے کی رنجش پر فیکٹری کے دو سینئر منیجروں کو قتل کرکے خود کو گولی مار لی۔

(جاری ہے)

ذرائع  کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر مل ماچھی گوٹھ میں او ایم ایس کمپنی کے سابق ملازم عامر زبیری نے نوکری سے نکالے جانے کی رنجش پر میٹنگ کے دوران اپنے سینئر آفیسرز پر فائرنگ کردی جس سے پلانٹ مینجر نوید اوررمضان احمد دم توڑ گئے جبکہ عامر زبیری نے خود کو بھی  مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں تین اموات ہوئی ہیں جبکہ سینئر منیجر قیوم کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فزازنک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں