پنجاب حکومت نے غیرقانونی عمارتوں اورناجائزپارکنگ اسٹینڈزکے خاتمے کے لیے حکام سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 14 اگست 2018 22:14

رحیم یار خان۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پنجاب حکومت نے غیرقانونی عمارتوں اورناجائزپارکنگ اسٹینڈزکے خاتمے کے لیے ڈی سیزاوربلدیہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کوشکایات موصول ہوئی تھیں کہ پنجاب بھرمیں غیرقانونی عمارتوں کی تعمیرکے ساتھ ساتھ ناجائزپارکنگ اسٹینڈزنے عوام کوشدیدپریشان کررکھاہے جس پرنوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرکے اضلاع کے ڈی سیزاوربلدیہ حکام کواپنے اپنے اضلاع میں قائم غیرقانونی عمارتیں ،زیرتعمیرعمارتوں اورناجائزوغیرقانونی نائزپارکنگ اسٹینڈزبارے رپورٹس طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق غیرقانونی عمارتوں اورناجائزپارکنگ اسٹینڈزسے عوام کوٹریفک مسائل سمیت دیگرمشکلات کاسامناتھاغیرقانونی عمارتوں اورپارکنگ اسٹینڈزکے خاتمے کے لیے جلدآپریشن کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں