درجہ چہارم کے 115ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دیدی گئی

پیر 17 ستمبر 2018 23:50

رحیم یار خان۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کے درجہ چہارم کے 115ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دیدی گئی ہے‘ترقی پانے والے درجہ چہارم کے ملازمین کو 21جون سے نئے سکیل کے مطابق تنخواہیں ملیں گی۔دوسرے مرحلے میں شعبہ سینی ٹیشن کے 4سوس سے زائد ملازمین کو ترقی دی جائے گی۔سینی ٹیشن سٹاف کے تنخو اہوں اور مختلف الاؤنسز کی مد میںرکے ہوئے 60 لاکھ روپے کے بقایا جات بھی ملازمین کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

میونسپل کمیٹی کے درجہ چہارم کے ترقی پانے والے ملازمین کو علامہ اقبال لائبریری کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں پروموشن لیٹرز تقسیم کئے گئے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر‘ چیف آفیسر شوکت حیات مجوکا‘ میونسپل آفیسر فنانس حاتم بختیار اور اپیکا میونسپل کمیٹی یونٹ کے صدر مقبول احمد نے ملازمین میں لیٹرز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوںمیں نائب قاصد‘ چوکیدار‘ بیلدار‘ وال مین‘ ڈرائیورز اور ٹیوب ویل آپریٹرز شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں اعجازعامر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی خدمات اور کارکردگی میں ملازمین کا کلیدی کردار ہے، ملازمین کی ترقیاں اور لاکھوں روپے کے بقایا جات کی ادائیگیاں یقینی بنانے پر ہم تمام ملازمین چیئرمین میاں اعجازعامر اور اپنے اعلیٰ افسران کے شکر گذار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں