ایس ڈی اوکینال کے چھاپے، موگے توڑ کر پانی چوری کرنے والے 31زمینداروں کو رنگے ہاتھوں قابوکرلیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:03

رحیم یارخان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایس ڈی اوکینال کے چھاپے، موگے توڑ کر پانی چوری کرنے والے 31زمینداروں کو رنگے ہاتھوں قابوکرلیا، ایس ڈی اوز کینال کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دوران چیکنگ ایس ڈی اوز کینال نے چک123پی، 124پی،125 پی ، موضع تلے والا، موضع برہان مجید، رنگ پور، حسن آباد، دولت پور، چک51این پی، آباد پور، چک139پی، 138پی، 137پی، 230پی، 224 پی اور موضع واحد کے علاقوں میں عملہ کے ہمراہ کے کامیاب چھاپے مارکر موگہ توڑ پر پانی چوری کرنے والی31زمیندار ملزمان محمد احتشام، جاوید، عطاء الرسول، رفیق احمد، پیر بخش، برہان، بوٹا، ذوہیب، غلام مصطفی، عثمان نصیر، محمدعمران، ملک گامو، محمدریاض، محمد منظور، عبدالقیوم، اسحاق، عاشق، عبدالرحمن، محمداجمل، محمد اشفاق، انوارالحق، محمد ایوب، عبدالرزاق، آصف ارشاد، احمد بخش اور امانت علی وغیرہ کورنگے ہاتھوں قابوکرلیا، ایس ڈی اوز کینال کے تحریری مراسلوں پر پولیس تھانہ ائیر پورٹ روڈ، رکن پور، آباد پور، منٹھار اور کوٹ سبزل نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں