جعلی چیک دینے پر سا ت ملز ما ن کیخلاف مقدمات درج

منگل 13 نومبر 2018 23:57

رحیم یارخان۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پو لیس نے 62لاکھ سے زائد کی رقم کے جعلی چیک دینے پر سا ت ملز ما ن کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، تفصیل کے مطابق دھوکہ دہی کا پہلا واقع ماڈل ٹائون کے رہائشی شیخ وہاب اشرف کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم قدیر نی1لاکھ60ہزارروپے کی رقم ادھار لی اورادائیگی کیلئے مقامی بنک کاچیک دے دیا، دوسرا واقع مقامی بنک کے رہائشی اللہ دتہ کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم حماد حسین نے 11لاکھ85ہزارروپے کی رقم کار وبار کیلئے ادھار لی اورادائیگی کیلئے مقامی بنک کاچیک دے دیا، تیسراواقع غلہ منڈی کے رہائشی محمد امین کے ساھ پیش آیا جس سے ملزم فیضان لیاقت علی نے 25لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اورادائیگی کیلئے مقامی بنک کاچیک دے دیا، چوتھا واقع مقامی بنک کے رہائشی سید جواد احمد کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم مشتاق احمد نی7لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اورادائیگی کیلئے مقامی بنک کاچیک دے دیا، پانچواں واقع مقامی بنک کے رہائشی ہارون محمد کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم بشیر احمد نے 4لاکھ60ہزارروپے کی رقم ادھا ر لی اورادائیگی کیلئے مقامی بنک کاچیک دے دیا ، چھٹا واقع ماڈل ٹائون کے رہائشی اللہ وسایا کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم فریاد حسین نی6لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اورادائیگی کیلئے مقامی بنک کاچیک دے دیا جبکہ دھوکہ دہی کا ساتواں واقع موضع خان بیلہ کے رہائشی محمدا کرم کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزمان آفتاب وغیرہ نے موٹرسائیکل خریدنے کا جھانسہ دے کر 81ہزارروپے کی رقم حاصل کی اور ادائیگی کیلئے مقامی بنک کا چیک دے دیا، ملزمان کی جانب سے ادائیگی کیلئے دیئے جانے والے چیک بنکوں سے جعلی ثابت ہونے پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کار روائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں