ڈپٹی کمشنررحیم یار خان کیکھلی کچہری میں سنے گئے مسائل کے حل کیلئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعہ 23 اگست 2019 17:43

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنررحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مسائل حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔محکمہ تعلیم، صحت، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز، ریونیو سمیت سائلین کی جانب سے دیگر محکموں سے متعلق اپنی شکایات و درخواستیں ڈپٹی کمشنر کو دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے گراں قدر اقدامات عمل میں لا رہی ہے تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر فوری انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت طبی سہولیات، تعلیم، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں لاپروائی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں