پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے بہترین حکمت عملی پر گامزن ہے،ایڈیشنل ڈپٹی

کمشنر(ریونیو)رحیم یار خان

جمعہ 23 اگست 2019 17:43

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)رحیم یار خان ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے بہترین حکمت عملی پر گامزن ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود انسداد ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، تاہم عوام کا اس سلسلہ میں تعاون نہایت ضروری ہے جس کے لئے تمام محکمہ جات ڈینگی کے علاج اور احتیاطی تدابیر بارے عوام میں شعور و آگاہی کے لئے پمفلٹس، بینرز، انسداد ڈینگی واک اور سیمینارز کا تسلسل کے ساتھ اہتمام کریں۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ منیجر ذیشان احمد، ڈاکٹر زبیر، یوسف سعید، چوہدری تنویر احمدسمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی کارروائیوں کی مانیٹرنگ خود کریں گے اور کوئی بھی ضلعی افسر بغیر ڈپٹی کمشنر آفس کی اجازت کے چھٹی پر نہیں جائے گا۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات ڈینگی لاروا کی افزائش کے لئے سازگار ہیں لہذا تمام محکموں کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کیبنٹ کمیٹی انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس کر رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہر ہفتہ انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے تاکہ سو فیصد نتائج حاصل کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات حکومتی انڈیکیٹرز کو فی الفور مکمل کریں۔انہوں نے انسداد ڈینگی سے متعلق محکمانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں