رحیم یارخان ۔حکومت کسنانوں کی فلاح وبہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) رحیم یارخان

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:41

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) رحیم یارخان ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرنے کہا ہے کہ حکومت کسنانوں کی فلاح وبہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، زرعی ادو یات اور کھادوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہاجبکہ زراعت کی فروغ کے لئے حکومت متعدد پراگرامز کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کر رہی ہے جس سے کاشتکار بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی مشاورتی /ٹاسک فورس کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت را? اشفاق احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین شاہ، کاشتکار تنظیموں کے رہنما چوہدری محمد یٰسین، چوہدری محمود احمد، جام ایم ڈی گانگا ، حاجی ریاض چیمہ، اللہ نواز مانک، جام عمیر برڑہ، احمد یار ولانہ، ابرار سلیمی، میاں فیصل منصور، چوہدری جمیل ناصر سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور اس فورم پر نشاندہی کی جانے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے میپکو سے متعلق کاشتکاروں کے اوور بلنگ پر تحفظات بارے کمیٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو کہا کہ اس سے متعلقہ سابقہ کمیٹی کے ٹی او آرز پر مکمل بریفنگ دی جائے۔کاشتکار تنظیموں کے رہنما?ں نے بجلی کے بلوں پر اوور ریڈنگ، مقررہ تاریخ سے تجاوز کرتے ہوئے ریڈنگ ، ناقص و غیر معیاری زرعی ادویات و کھادوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اپنی محکمانہ کارگزاری بار ے شرکاء کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں