رحیم یارخان، پابندی کے باوجود پریکٹس کرنے اور مریضوں کو انجکشن لگانے پر دو میڈیکل اسٹور مالکان گرفتار

ہفتہ 16 نومبر 2019 19:26

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ، پابندی کے باوجود پریکٹس کرنے اور مریضوں کو انجکشن لگانے پر دو میڈیکل اسٹور مالکان گرفتار ، میڈیکل اسٹور سیل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نجیب عالم کو اطلاع ملی کہ شاہی روڈ اور باغوبہار روڈ پر میڈیکل سٹور مالکان ارسلان اور شاہد میڈیکل اسٹور کی آڑ میں ڈاکٹر بن کر مریضوں کا علاج کرنے اور انہیں انجکشن لگانے میں مصروف ہیں۔ جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سٹور مالکان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ میڈیکل سٹور سیل کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں