رحیم یارخان، کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جمعیت علماء اسلام کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 15 فروری 2020 18:29

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء قاری ظفر اقبال شریف کی قیادت میں جامعہ اسلامیہ گلشن اقبال کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک فوج زندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے قاری ظفر اقبال شریف، ملک اعجاز اور میاں عبدالرحمٰن ظفر نے کہاکہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ سے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور مسلسل لاک ڈاؤن ہے جس سے 80لاکھ کشمیری محصور ہو کر رہ گئے ہیں، اس ظلم و بربریت پر عالمی قوتوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو ان کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ہندوستان غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج پوری طرح چوکس ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں