رحیم یار خان، ڈپٹی کمشنر کا اندرون شہر و مضافات میں گنجان آبادیوں کا اچانک دورہ

ہفتہ 15 فروری 2020 18:34

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا اندرون شہر او رمضافات میں واقع گنجان آبادیوں کا اچانک دورہ، شہریوں کی جانب سے سیوریج و صفائی سے متعلقہ شکایات پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے سابقہ دورہ مڈدرباری، بستی حاجی محمد خان،محمود کالونی، نیازی کالونی، وائرلیس کالونی، ائیر پورٹ روڈ، بستی امانت میں میونسپل کارپوریشن کے افسران کو دیئے جانے والے احکامات پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور مقامی افراد سے میونسپل عملہ کی کارکردگی بارے معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شہریوں سے کہا کہ حکومت پنجاب کی صاف وسرسبز مہم جس کے تحت صفائی ستھرائی، شجر کاری، نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت و بحالی پر کام جاری ہے اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے شہریوں کو آگے آنا ہو گا اور اپنے گھر سے صفائی کا آغاز کرتے ہوئے اسے گلی ، محلہ اور شہر تک وسیع کرنا ہو گا یہ اس وقت ممکن ہے جب شہری عملہ صفائی سے تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیوریج بندش کی سب سے بڑی وجہ شہریوں کی جانب سے اپنے گھروں و کار وباری مراکز کا کچرا گلی ، محلوں اور سڑکوں پر بغیر کسی شاپنگ بیگ میں ڈالے پھیلانا ہے جس کی روک تھام کیلئے شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔بستی حاجی احمد گلی نمبر، مڈ درباری، اسلامیہ کالونی، بستی علی لاڑ میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا تاہم اسلامیہ کالونی، ائیر پورٹ روڈ ودیگر علاقوں کے دورہ پر ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکرکردگی پرمیونسپل کارپوریشن کے سب انجینئر اور سینٹری انسپکٹر کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں