پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنارہی ہے، جاوید اقبال وڑائچ

جمعرات 15 اکتوبر 2020 18:29

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جو حکومت میں آکر حقیقی معنوں میں عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنارہی ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات دلانے کے لیے وزیراعظم عمران خان عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب نورخان بھابھہ، جنرل سیکرٹری علی رضا دریشک سے چوہدری ظفراقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق ، راجہ سلیم، چوہدری حسنین ظفروڑائچ ودیگر کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کو مزید مضبوط اورفعال بنانے کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے۔ اس موقع پر نورخان بھابھہ اور علی رضا دریشک نے شرکائ کے ساتھ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دیگر امور زیر بحث آئے۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں