بلاول بھٹو زر داری کی سربراہی میں ضلعی پارلیمانی بورڈ کااجلاس ، مختلف امورپر غور

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:04

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی کے ضلعی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی ضلعی پارلیمانی بورڈ کے اراکین کے درمیان ضلع کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مخدوم احمد محمود، فیصل کریم کنڈی، حیدرزمان قریشی، شازیہ عابد اور سردار حبیب الرحمان گوپانگ ،جاوید اقبال ڈھلوں، چوہدری جہانزیب، خواجہ قطب الدین کوریجہ اور قاضی احمد سعید موجود تھے ،چوہدری حسن داد، میاں اسلم، مخدوم مصطفی محمود، مخدوم مرتضی اور نواب زادہ افتخار احمد خان بابر بھی اجلاس میں شریک ہوئے

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں