ث*رحیم یار خان: 3 افراد نے گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینک دیا

اتوار 12 ستمبر 2021 18:20

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2021ء) رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں 3 افراد نے گھر میں داخل ہوکر خواتین پر تیزاب پھینک دیا، جس کے باعث 1 بچی اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں، ملزمان فرار ہو گئے۔واقعہ خان پور کی بستی جٹکی میں پیش آیا، متاثرہ خاندان کے مطابق رات کے پچھلے پہر نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

نقدی موبائل فون چوری کرنے کے بعد اہلِ خانہ کے جاگ جانے پر چوروں نے 3 خواتین پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔

واقعے میں 35 سالہ نسرین، 20 سالہ شمسہ اور 5 سالہ بچی فاطمہ بی بی تیزاب سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ چوری کا ہے یا پھر ذاتی دشمنی کا ہے۔زخمی خواتین اور بچی کے چہرے، بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں