رحیم یارخان،پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے کریک ڈائون، 61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 253 ملزمان گرفتار

بدھ 17 نومبر 2021 00:45

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے کریک ڈائون، 61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 253 ملزمان گرفتار کر کے بڑی تعدادمیں اسلحہ و منشیات برآمد کرلیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیا کی زیر قیادت ضلع بھر میں پولیس جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

یکم تا 15 نومبر اپنی کارروائیوں کے دوران 61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 253 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6 چالو بھٹی شراب، 1675 لیٹر شراب، 10 کلو 530 گرام چرس، 15 گرام کرسٹل آئس، 1220 گرام بھنگ، 21 عدد پسٹل 30 بور، 5 عدد پستول 12بور، 03 عدد کلاشن کوف، 01 عدد پسٹل 9MM، 04 عدد رائفل 44 بور اور 197 راند و کار توس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کی ہے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کی خاطر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں