رحیم یار خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دو روزہ فل سکیل ہنگامی مشق مکمل کرلی گئی

سی اے اے نے ایئرپورٹ پر عملے کی تربیت اور آلات کی افادیت جانچنے کی غرض سے مشق کا انعقاد کیا

جمعرات 18 نومبر 2021 14:55

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء)رحیم یار خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دو روزہ فل سکیل ہنگامی مشق مکمل کر لی گئی ۔سی اے اے نے ایئرپورٹ پر عملے کی تربیت اور آلات کی افادیت جانچنے کی غرض سے مشق کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

مشق کے دوران فائر بریگیڈ،ریسکیو 1122،ہسپتال ایمبولینسوں اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے معیار کو جانچا گیا،تمام متعلقہ اداروں نے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کئے۔آئی سی اے او کے قوانین کے تحت مشقیں سال میں دو بار منعقد کی جاتیں ہیں،مشقوں کا مقصد ہنگامی حالات سے نمٹنے میں شامل ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی اور ربط میں مزید بہتری لانا ہوتا ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں