پنجاب کے 7اضلاع میں 25تا29مارچ تک انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

منگل 19 مارچ 2024 17:10

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غضنفر شفیق نے بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان میں پولیو کے دو کیس رپورٹ ہونے ہونے پر پنجاب کے 7اضلاع میں 25تا29مارچ تک انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جائے گی اور اس دوران ضلع رحیم یارخان کے11لاکھ37ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں مکمل ہیلتھ سہولیات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں 103 بنیادی مراکز صحت، 19 دیہی مراکز صحت، 4تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال موجود ہیں۔سی ای او ہیلتھ نے ضلع میں جاری ہیلتھ پروگرامز اور طبی سہولیات میں اضافے کے لئے ضروریات بارے بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ پولیو راؤنڈ کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو سے تحفظ کی ویکسین پینے سے محروم نہ رہے۔ \378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں