پریس کلب کے زیراہتمام دنیاکے سب سے بڑے مترجم قلمی نسخہ قرآن پاک کی 2 روزہ زیارت کااہتمام

منگل 19 مارچ 2024 19:11

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) پریس کلب کے زیراہتمام دنیاکے سب سے بڑے مترجم قلمی نسخہ قرآن پاک کی 2 روزہ زیارت کااہتمام کیا گیا۔ صدر پریس کلب قیصرغفورچوہدری، جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت کے ہمراہ ایس پی ہیڈکوارٹرجاویداخترجتوئی، اسسٹنٹ کمشنروقاص ظفر، ایگزیکٹوممبرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری قاری ظفراقبال شریف، جے یوپی کے ڈویژنل صدرریاض نوری، ضلعی صدرفرنیچرایسوسی ایشن میاں شاہدسلیم، پرنسپل خواجہ فریدپوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسرڈاکٹرخالدمحمود،میاں انس ظفرشریف سمیت ممبران پریس کلب، سیاسی، سماجی، مذہبی، وکلاء سمیت سول سوسائٹی کی شخصیات نے قلمی نسخہ قرآن پاک کی زیارت کی اورماہ صیام میں بڑے قلمی نسخہ قرآن پاک کی زیارت کااہتمام کوسراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹرجاویداخترجتوئی، اے سی وقاص ظفر، قاری ظفراقبال شریف، میاں شاہدسلیم، ریاض نوری نے کہاکہ ماہ صیام اللہ پاک کی جانب سے مسلمانوں کے لیے خصوصی انعام ہے یہ مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں اور برکتوں کا نزول، فراخی رزق، ایک دوسرے کی خیرخواہی اورجنت میں داخل ہونے کے لیے اورجہنم سے نجات حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کامہینہ ہے، صدرپریس کلب قیصرغفورچوہدری اورجنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت نے کہاکہ قرآن پاک میں پوری انسانیت کے لیے رشد و ہدایت اورکامیابی وکامرانی کاسامان موجودہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں