ایمنسٹی سکیم ٹیکس نیٹ کی وسعت میں معاون ہو گی، راولپنڈی چیمبر

پیر 24 جون 2019 18:53

ایمنسٹی سکیم ٹیکس نیٹ کی وسعت میں معاون ہو گی، راولپنڈی چیمبر
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایمنسٹی سکیم کو ٹیکس نیٹ کی وسعت میں معاون قراردے دیا اور کہا ہے کہ معیشت کو دستاویزی شکل دیئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے ۔آر سی سی آئی کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم آخری موقع ہے کہ لوگ اپنے کاروبار کو باضابطہ بنا دیں ، سکیم کی آگہی میں چیمبر ہر ممکن تعاون کرے گا۔

ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ توقع ہے کہ اسکیم سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہو گا ۔ صدر چیمبر نے کہا کہ جی ڈی پی میں اس کا حصہ 26 فی صد کے قریب ہے ، معشیت کو دستاویزی شکل دئے بغیر عالمی معاشی چیلینجوں کا سامنا کرنا مشکل ہو گا۔

(جاری ہے)

ایسے تمام کاروبار اور افراد جن کی آمدن کے ذرائع پوشیدہ ہیں ان افراد کے لیے نادر موقع ہے کہ وہ تیس جون تک اپنے اثاثہ جات کو باضابطہ شکل دے دیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے افراد جو باضابطہ اکانومی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہوں انہیں یہ مراعات یا پیشکش بھی کی جائے کہ اگر وہ اپنا سرمایہ کسی صنعت میں لگائیں گے تو زیادہ فوائد ملیں گے۔ اس اقدام سے مستقبل میں صنعت کی ترقی کے ذریعے زیادہ روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے اور ملکی معیشت کا پہیہ چل پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں