راولپنڈی چیمبر کی نومنتخب قیادت تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، شاہد علی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

راولپنڈی 19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین سید شاہد علی شاہ جی اور وائس چیئرمین حماد قریشی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف کو کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید شاہد علی شاہ جی نے کہاکہ راولپنڈی کی تاجر برادری کے نمائندہ فورم کی سربراہی انتہائی ذمہ دارانہ اور اہم ہے، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ زاہد لطیف تاجر برادری کا حق نمائندگی ادا کرتے ہوئے تاجروں کے مسائل اور ان کی مشکلات کو حکومتی سطح پر اجاگر کریں گے ۔

حماد قریشی نے کہاکہ راولپنڈی چیمبرکی قیادت سنبھالنے پر زاہد لطیف اور ان کی ساری کابینہ خراج تحسین کی مستحق ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ راولپنڈی چیمبر کی نومنتخب قیادت تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں