پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں غنی گلاس نے کے آر ایل کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی

ہفتہ 4 مئی 2024 21:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں غنی گلاس نے کے آر ایل کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی ، غنی گلاس نے حسین طلعت کی شاندار سنچری کی بدولت کے آر ایل کو جیت کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا ، جواب میں کے آر ایل نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ، گزشتہ روز شعیب اختر اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں غنی گلاس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے ، حسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 107 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے ، طیب طاہر نے بھی 95 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، کے آر ایل کی جانب سے سراج الدین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، کے آر ایل کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ، معاذ احمد صداقت نے 92 ، اسرار اللہ نے 74 اور عامر عظمت نے 66 رنز بنائے ، غنی گلاس کی طرف سے خرم شہزاد ، نیاز خان ، اسامہ میر اور سعید علی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں