ضلعی انتظامیہ راولپنڈی روٹی و نان کی کم کی گئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک

ہفتہ 4 مئی 2024 21:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ راولپنڈی روٹی و نان کی کم کی گئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے ، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں اور مہنگی روٹی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے دکانداروں کو مہنگے داموں سبزیاں اور اشیاء خوردو نوش بیچنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے ، انہوں نے 16 روپے مقررہ قیمت پر روٹی فروخت کے معاملے پر مختلف تندوروں کی چیکنگ بھی کی، انہوں نے دکانداروں اور گاہکوں سے قیمتیں معلوم کی اور روٹی کا وزن بھی چیک کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں نان و روٹی کی کم کی گئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیمیں گراں فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، کسی کو عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں