پاکستان اورترکی کے 14 ویں اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا وزارت دفاع میں اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2019 15:19

پاکستان اورترکی کے 14 ویں اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا وزارت دفاع میں اجلاس
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان اورترکی نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان اورترکی کے 14ویں اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا اجلاس جمعرات کو وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل گرکاک میٹن نے ملاقات کی۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان روایتی، پرتپاک، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے امور زیر غور آئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں