حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 18 نومبر 2019 23:50

حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کی رات نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہیں کہ دونوں رابطہ میں رہیں، جب بھی ضرورت ہوتی ہے تو ملاقاتیں ہوتی ہیں، ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف رابطہ میں ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں