محلہ حکم داد کچہرے کے ڈھیر سی نومولود بچے کی لاش برآمد

جمعرات 21 نومبر 2019 18:20

راولپنڈی21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے محلہ حکم داد میں کچہرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122ترجمان کے مطابق جمعرات کو محلہ حکم داد گلی نمبر31 ڈگری کالج کے قریب کچہرے کے ڈرم سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیوکی ٹیم نے بچے کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ متعلقہ تھانہ کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں