آر پی او راولپنڈی کا حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 21 نومبر 2019 18:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں آئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے درخواستیں پیش کیں جن پر متعلقہ ضلع کے افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق آر پی او دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی،اٹک،جہلم اور چکوال سے آئے ہوئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے آر پی او راولپنڈی کو درخواستیں پیش کیں۔کھلی کچہری میں سائل زاہد محمود نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ سول لائن میں مقدمہ بجرم406ت پ کا مدعی ہوں ملزمان تا حال گرفتار نہ ہوئے ہیں جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو فوری کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

سائلہ صامیہ نے درخواست دی کی شوہر مار پیٹ کر تا ہے کاروائی کی جائے جس پر ایس پی راول کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔مسعود محسن نے تھانہ وارثخان میں درج مقدمہ بجرم489-Fت پ میں تبدیلی تفتیش کے لئے درخواست پیش کی جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی کو تبدیلی تفتیش مقدمہ کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔سائل نصیر احمد سکنہ چکوال نے درخواست پیش کی کہ عزیز الرحمٰن نے زمین فرنٹ پر دکھا کر پیچھے سے دی پیسے واپس دلوائے جائیں جس پر ایس ایس پی آر آئی بی کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے۔

غلام علی سکنہ کلرکہار چکوال نے مقدمہ بجرم 302ت پ میں تبدیلی تفتیش کی درخواست کی جس پر ایس ایس پی آر آئی بی کو تبدیلی تفتیش بورڈ میں مقدمہ کو شامل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ اضلاع کے افسران کو فوری انکوائری وقانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔آرپی او راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل کو برؤے کار لا رہی ہے نیز میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو ہرسطح پرہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں