جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ،پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے بویہ کے گاؤں چارخیل میں آپریشن کیا۔فورسز کو یہاں دہشتگردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے دو جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ا ٓئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں