بھارت نے ایک دہشتگرد کو سرکاری اعزاز دیا، وزارت اطلاعات

پیر 6 مئی 2013 19:53

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مئی۔2013ء) پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک دہشت گرد سربجیت سنگھ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ کیں، اسے عدالت سے سزائے موت ہو چکی تھی جبکہ بھارتی جیل میں ایک عام پاکستانی شہری پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سربجیت سنگھ ایک ثابت شدہ دہشت گرد تھا، بھارت نے ایک دہشت گرد کو آخری رسومات میں سرکاری اعزاز دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سربجیت سنگھ کو عدالت سے سزائے موت ہوچکی تھی، جبکہ بھارتی جیل میں ایک عام پاکستانی شہری پر حملہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس افسر نے تسلیم کیا ہے کہ سر بجیت سنگھ ”را“ کا ایجنٹ تھا، بھارتی جیل میں ایک عام پاکستانی شہری پر حملہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں