محمد فاروق حیدر کی رہنمائی میں لبریشن سیل تحریک آزادی کشمیر کی موثر آواز ہے،منصور قادر ڈار

موجودہ حالات میں لبریشن سیل کی اہمیت اور افادیت میں اضافہ ہو چکا ہے، ادارے کو مزید مضبوط اورفعال بنانے کیلئے آفیسران کو فرائض پہلے سے زیادہ تندہی کیساتھ ادا کرنے ہونگے،سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل

ہفتہ 22 فروری 2020 15:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی رہنمائی میں لبریشن سیل تحریک آزادی کشمیر کی موثر آواز ہے،موجودہ حالات میں لبریشن سیل کی اہمیت اور افادیت میں اضافہ ہو چکا ہے، ادارے کو مزید مضبوط اورفعال بنانے کے لئے اس کے آفیسران کو اپنے فرائض پہلے سے زیادہ تندہی اور محنت کے ساتھ ادا کرنے ہوں گے۔

سیکرٹری لبریشن سیل کشمیر سینٹر راولپنڈی میں لبریشن سیل کے ڈائریکٹرز کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر جنرل فدا حسین کیانی، ڈائریکٹرایڈمن راجہ سجاد خان، ڈائریکٹرآپریشن راجہ محمد اسلم، ڈائریکٹرمیڈیا سینٹر راولپنڈی سرور حسین گلگتی، ڈپٹی ڈائریکٹرراجہ خان افسر خان، اسٹنٹ ڈائریکٹرراجہ راشد رضا، انچارج سوشل میڈیاسردار نجیب الغفور،انچارج کشمیر سینٹر میرپور سردار عظیم سرور، انچارج کشمیر سینٹر لاہور سردار ساجد محمود،بجٹ آفیسر سید الیاس شاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران سابقہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں تمام سینٹرز کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل منصور قادر ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیل کے آفیسران سے کہا کہ وہ ایک ایسے ادارے کے ساتھ وابستہ ہیں جو تجریک آزادی کشمیر کی علامت سمجھا جاتا ہے جس کے مقاصد میں مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر کے حوالے سے اجاگر کرنا، نوجوانوں میں تحریک آزادی کشمیر کی آگاہی کے لئے مہم، کانفرنسز اور سیمنارز کا انعقاد، مقبوضہ جموں وکشمیر میں جدو جہد آزادی سے متعلق معلومات کی فراہمی،کشمیر پر ریسرچ کا کام کر کے جامع اور مفید لٹریچر کی تیاری جسے بنیادی امور شامل ہیں اس لئے اس ادارہ سے وابستہ آفیسران کو ان قومی مقاصد سے ہم آہنگ ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی آزاد کشمیر کے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں مسئلہ کشمیر سے متعلق مختلف موضوعات پر تقریری مقابلوں، آزاد کشمیر بھرکے تعلمی اداروں میں آگاہی مہم اور الیکٹرانک لابنگ مہم کو آرگنائز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کشمیر سینٹر راولپنڈی میں نیوز مانیٹرننگ کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے زیادہ موثر اور بامقصد بنانے پر زور دیا۔سیکرٹری سیل نے ادارے کے سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس شعبے کو مزید فعال اور متحرک بنانے پر زور دیا اور کہا کہ اس مقصد کے لئے تمام وسائل مہیا کیئے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں