راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈائون جاری ، کیٹگری (بی )کا اشتہاری مجرم گرفتار

اتوار 5 اپریل 2020 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ، کیٹگری (بی )کا اشتہاری مجرم گرفتار،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،ایس پی پوٹھوہارسیدعلی نے سی پی اوکوبریفنگ دیتیہوئے بتایاکہ ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹگری (بی )کے اشتہاری مجرم شہزاد کو گرفتار کر لیا،ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کردیاگیاہے،اشتہاری مجرم 2017میںچیک ڈ س آنر کے 02مقدمات میں آراے بازار پولیس کومطلوب تھا،،سی پی اومحمد احسن یونس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہاراورآراے بازارپولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے ،اشتہاری مجرمان کیخلاف کاروائیوں میںمزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں