اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے شو آف ہینڈ چاہتے ہیں، غلام سرورخان

پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں، وزیر ہوابازی

ہفتہ 26 دسمبر 2020 21:27

اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے شو آف ہینڈ چاہتے ہیں، غلام سرورخان
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2020ء) وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے شو آف ہینڈ چاہتے ہیں ۔ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِہوا بازی کہنا تھا کہ 8 نئے طیارے پی آئی اے میں شامل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی چیخ و پکار سے احتساب نہیں رکے گا، پی ڈی ایم بارگیننگ کے لیے پریشر بڑھا رہی ہے، اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہے لیکن میرایہ دعویٰ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اکثر لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ وزیرِ ہوا بازی کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن )کے اندر بھی ایک گروپ ایسا ہے جو استعفوں کا حامی نہیں ہے ،اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے شو آف ہینڈ چاہتے ہیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں