راولپنڈی ، آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے دو ملزمان گرفتار

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے 02ملزمان گرفتار کر کے سامان آتش بازی برآمد کرلیا،مقدمات درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ اوگنجمنڈی اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے 02ملزمان آصف اقبال اورذیشان جاوید کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے 40انار، 04کلاشنکو ف پٹاخے ،180سوتر گولے اور28ہوائیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ایس پی راول نے ایس ایچ او گنجمنڈی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں