راولپنڈی،ناجائز اسلحہ رکھنے پر5ملزمان گرفتار

قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے

جمعرات 28 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم شاہد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم طلحہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملز م ذیشان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم ہمایوں سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدرواہ پولیس نے ملزم خالد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں