راولپنڈی پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم عدنان سے ایک کلو 500 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم نازک حسین سے ایک کلو 180 گرام چرس اور ایئر پورٹ پولیس نے ملزم شیر عالم سے 200 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں