بشریٰ بی بی کا احتساب عدالت کے جج پرعدم اعتمادکا اظہار
بشریٰ بی بی نے سماعت کے آغاز میں جج پر عدم اعتماد کااظہار کیا،عمران خان اوروکلاءکی ڈیڑھ گھنٹے کی مشاورت کے بعد بشریٰ بی بی نے دوبارہ عدالت پر اعتماد کا اظہار کر دیا
فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 16:18
(جاری ہے)
بشریٰ بی بی نے جج سے کہا کہ 15مئی کو اڈیالہ جیل میں سماعت تھی۔ کسی نے نہیں بتایا۔عدالت کا کہنا تھا کہ 15 مئی کی سماعت تو ملتوی ہوئی تھی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں اس کیس میں قیدی نہیں ہوں۔ نا انصافی کی وجہ سے جیل میں ہوں۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ملزمان کے وکلا سے سوال کیا کہ کیا آپ کو عدالت پر اعتماد نہیں؟ وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں عدالت پر اعتماد ہے، بشریٰ بی بی سے مشورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت پر عدم اعتماد ختم کرنے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی اور وکلا ڈیڑھ گھنٹے تک بشری بی بی کو سمجھاتے رہے، ڈیڑھ گھنٹے کی مشاورت کے بعد بشریٰ بی بی اور وکلا نے دوبارہ عدالت پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔دوران سماعت بشریٰ بی بی کمرہ عدالت فیملی کارنر میں نہ گئیں اور میڈیا باکس کے سامنے ہی بیٹھی رہیں۔ عمران خان کے بارہا اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی فیملی کارنر میں نہیں گئیں اور ا±ن کی بہنوں سے بھی نہ ملیں۔سماعت کے آغاز پر بشریٰ بی بی غصے کی حالت میں کمرہ عدالت میں آئیں اور بنا کسی سے بات کئے وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے الگ جا کر بیٹھ گئیں۔بشریٰ بی بی نے عمران خان کی بہنوں سے بھی ملاقات نہیں کی۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پانچ سے چھ مرتبہ سرگوشیوں میں باتیں بھی کیں۔ وکلاءاور بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے بشریٰ بی بی کو قائل کرنے کیلئے تین مرتبہ وقت بھی مانگا۔بانی پی ٹی آئی سماعت کی ابتدا سے آخر تک پریشان نظر آئے۔ وہ کبھی وکلائ، کبھی روسٹرم، کبھی بشریٰ بی بی اور کبھی بہنوں کے پاس جاتے رہے۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی علیحدہ کمرے کے انتظام کے بعد وہ اپنی بیٹیوں سے علیحدگی میں ملیں۔عدالت نے وکلاءاور بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں تین بار وقفہ کیا اور طویل مشاورت کے بعد وکلاءاور بانی پی ٹی آئی نے عدم اعتماد واپس لینے سے عدالت کو آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی، وکلاءاور بشریٰ بی بی کی طویل مشاورت کے بعد عدم اعتماد واپس لے لیا گیا۔190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت میں آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے سماعت ہر 14 روز بعد کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دئیے۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برف پگھلنے لگی،عمران خان نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی کو ٹاسک دیدیا
پاک فوج کی بلوچستان میں سال 2024 کے دوران دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں،66دہشتگرد مارے گئے
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کا راولپنڈی کا تفصیلی دورہ
نان اور روٹی کی نئی مقرر کردہ قیمتوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے،صوبائی وزیر خوراک پ
میونسپل پنشنرز ایکشن کمیٹی نے پنشن پرمجوزہ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کردیا
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،10 ہزار 370 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد
بلوچستان:رواں سال مختلف آپریشنز میں66 دہشت گرد ہلاک،27 زخمی ،4 گرفتار
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرراولپنڈی کا دورہ
صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نےکمشنر آفس راولپنڈی کا بھی دورہ
صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کمشنر آفس راولپنڈی کا درہ
راولپنڈی،منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث 18 ملزمان گرفتار
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیچہ وطنی،پولیس نے خاتون منشیات فروش گرفتار کر لی ، ہیروئن اور آئس برآمد
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقررکردی
-
ہمارا مینڈیٹ واپس کریں پھر ان سیاسی جماعتوں سے ہی بات کریں گے . عمرایوب خان
-
وفاقی وزیر قانون نے نیب ترامیمی آرڈیننس 2024 اور الیکشن ترامیمی آرڈیننس 2024 قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر دیے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان‘ آدھے گھنٹے میں انڈیکس میں 1850 پوائنٹس کی کمی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
-
لاپتہ افرادکیس،لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی
-
لاپتا افراد کیسز: لارجر بینچ کی تشکیل دینے کے لیے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں.جسٹس محسن اختر کیانی
-
دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر جلد سماعت کے لیے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت جاری
-
عیدالاضحی کی آمد، لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے
-
پاسپورٹس ڈیٹا میں خواتین کے لیے’’سابقہ شوہر کیٹیگری‘‘کی مجوزہ شمولیت کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق تین ماہ میں مشاورتی عمل مکمل ہو جائے گا،میاں ریاض حسین پیرزادہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 940پوائنٹس کمی کے ساتھ 72ہزار 922پوائنٹس پرآگیا