ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں کھلی کچہری

کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے

جمعہ 13 جون 2025 02:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پردیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پردیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی، شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں