نیو ٹاؤن پولیس نے اہلیہ پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار کرلیا

ہفتہ 14 جون 2025 03:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)نیو ٹاؤن پولیس نے اہلیہ پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے نیوٹائون پولیس کو درخواست دی کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے، نیو ٹاؤن پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین،بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں